پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، کہ سی ای او عمران امین نے اتھارٹی کے فلیگ شپ منصوبے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی، سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔یہ منصوبہ اتھارٹی کے اس وژن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے جس کا مقصد پائیدار انفراسٹرکچر تعمیر کرتے ہوئے پنجاب کو ٹیکنالوجی اور بزنس کی سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر ،ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، پروجیکٹ منیجر یاسر سیف اللہ، پرجیکٹ منیجر نیسپاک جمشید جنجوعہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔
سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ریاض حسین نےسی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو بتایا کہ آئی ٹی سٹی کے نکاسی آب کے نظام کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ پیکج I، II اور III پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ مختلف حصوں میں واٹر باؤنڈ لیئر ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرکلر روڈ I اور سرکلر روڈ II سمیت مختلف حصوں پر اسفالٹ کارپیٹنگ کا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جہاں 65 فیصد ڈھانچہ جاتی اور فنشنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
دورے کے دوران سی بی ڈی پنجاب سی ای او عمران امین نے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی انکا کہنا تھا کہ این ایس ائی ٹی سٹی پنجاب کی ترقی کا ایک نیا باب ہے۔ این ایس ائی ٹی سٹی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پیش رفت کر رہا ہے اور ایسے مکمل کرنا ہمارا فرض ہے ۔
مسلسل پیش رفت اور بروقت عمل درآمد کے ساتھ، سی بی ڈی پنجاب شہری ترقی کی نئی جہت متعین کرنے، معاشی مواقع فراہم کرنے اور پنجاب و پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی سے مستحکم مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے عزم پر گامزن ہے۔
—
کیپشن:
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں سیلیسٹا ائی ٹی اینڈ افس ٹاور کے تعمیراتی کام۔کا جائزہ لے رہے ہیں۔