150

سی بی ڈی پنجاب کی ایک اور کامیاب نیلامی، لاہور ڈاون ٹاون کا مخلوط استعمال کا پلاٹ نیلام۔

پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، نے لاہور ڈاؤن ٹاؤن میں ایک ا کمرشل نیلامی کامیابی سے منعقد کر کے سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔ 4.56 کنال پر مشتمل مخلوط استعمال کا کمرشل پلاٹ کی نیلامی، پنجاب میں معاشی ترقی کو تیز کرنے اور منظم شہری ترقی کے فروغ کے لیے سی بی ڈی پنجاب کی مسلسل کاوشوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔

یہ نیلامی مکمل طور پر شفاف اور مسابقتی انداز میں منعقد کی گئی، جس میں نجی شعبے کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ نیلامی کے عمل کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کی، جس کے دوران میرٹ اور ریگولیٹری معیار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔

شفاف نیلامی کے عمل کے بعد اٹلس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ پلاٹ تیس کروڑ دس لاکھ روپے فی کنال سے حاصل کیا، جو لاہور ڈاؤن ٹاؤن کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور سی بی ڈی پنجاب میں ایک نمایاں سرمایہ کاری مرکز کے طور پر اس کی اسٹریٹجک اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیاب بولی سی بی ڈی پنجاب کے وژن، منصوبہ بندی کے اعلیٰ معیار اور مؤثر عملدرآمد کی صلاحیت پر نجی شعبے کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا:“سی بی ڈی پنجاب کی نیلامیوں کی مسلسل کامیابی ہمارے ماسٹر پلانڈ منصوبوں پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ شفاف نیلامیاں نہ صرف لاہور ڈاؤن ٹاؤن کی حقیقی تجارتی صلاحیت کو اجاگر کر رہی ہیں بلکہ پنجاب میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور پائیدار شہری توسیع میں بھی براہِ راست کردار ادا کر رہی ہیں۔”

یہ نیلامیاں سی بی ڈی پنجاب کے وسیع تر وژن کا حصہ ہیں، جس کے تحت لاہور ڈاؤن ٹاؤن کو ایک جدید، اعلیٰ کثافت اور مکسڈ یوز کمرشل مرکز کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔ ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدن کو انفراسٹرکچر، موبیلٹی اور عوامی سہولیات میں بہتری پر دوبارہ سرمایہ کاری کیا جاتا ہے، جس سے پنجاب میں پائیدار شہری اور معاشی تبدیلی کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے کردار کو مزید تقویت ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں