پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے واپس میدان کی طرف رخ کرنے کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں ایک مداح کی جانب سے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا گیا تھا کہ آپ دوبارہ کب ایکشن میں نظر آئیں گے؟
جس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جلد کرکٹ میں واپس آنے والا ہوں۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ گزشتہ سال مجھے ٹی ٹین لیگ کے لیے آفر ہوئی تھی لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں کھیل سکا تھا اگر اس بار آفر ہوئی تو جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ٹی 20 لیگ ہونے والی ہے وہاں جاؤں گا، امریکا کی لیگ اور سندھ کی لیگ بھی کھیلوں گا۔
74