92

صوبائی محکموں کے بجلی بلوں میں سالانہ 11ارب روپے کا اضافہ

وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بجلی بلوں پر دی گئی سبسڈیز واپس لینے کی وجہ سے پنجاب حکومت کے محکموں کے بجلی بلوں میں 11ارب روپے سالانہ اضافہ ہو گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق صوبائی محکموں نےبجلی کے98ہزار کنکشن لئے ہوئے ہیں جن پر 1630میگا واٹ بجلی خرچ کی جارہی ہے۔ محکمے بلوں کی مد میں سالانہ 42ارب روپے ادا کر رہے تھے جو اب بڑھ کر 53 ارب 6لاکھ روپے تک جا پہنچے ہیں۔
صوبائی محکمہ توانائی نے پبلک سیکٹر میں سولرائزیشن اور توانائی کی بچت کے منصوبوں کو ایسکوماڈل(انرجی سیونگ سروس کمپنیوں) کی طرز پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسکو ماڈل کے تحت پرائیویٹ کمپنیاں سولر سسٹم لگانے کے بعد میں ان کی دیکھ بھال اور مرمت کی بھی ذمہ داری اٹھائیں گی۔
بجلی بلوں میں 60 فیصد کمی واقع ہوگی جبکہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق بھی کم ہو جائے گااور ان پرائیوٹ کمپنیوں میں 10 ہزار سے زائد افراد کو روز گار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں