چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پولیس لائن گیسٹ ہاوس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔
عمران خان کچھ دیر میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو گیٹس پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے، پچھلے راستے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس لائن پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔
عمران خان پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں موجود ہیں جنہیں کچھ دیر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ایف سی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں سرینگر ہائی وے اور عدالت کےاطراف تعینات کی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس چیکنگ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف داخلے کی اجازت دے رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی پولیس گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان افراد کے علاوہ 7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن 11 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
انہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
68