100

عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی

ائی جی پنجاب نے کہا ہے کہ دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی کر دی گئی-
24 گھنٹوں کے دوران 403 کومبنگ آپریشنز، 17 ہزار 259 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 97 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے،
51 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 5621 افراد سے پوچھ گچھ، 04 مشتبہ افراد گرفتار-سنگین جرائم میں ملوث 195 اشتہاری، 98 عدالتی مفرور، 116 عادی مجرمان بھی گرفتار-
جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد-
جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 05 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 06 زخمی، 05 گرفتار-
دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں

**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں