141

فاطمہ میموریل ہسپتال میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے 2025 منایا گیا

فاطمہ میموریل ہسپتال میں اس سال “ہر نوزائیدہ بچے کے لیے محفوظ نگہداشت” کے عنوان سے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے منایاگیا۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ پیدائش سے لے کر بچپن تک محفوظ اور معیاری علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ہسپتال کے کوالٹی اشورنس منیجر، عمران خان نے کہا کہ محفوظ آغاز ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہےاور نوزائیدہ بچوں کے لیے بروقت حفاظتی ٹیکے، صاف ماحول، اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی ،بنیادی عوامل ہیں جو ان کی صحت کو محفوظ بناتے ہیں۔ ہسپتال میں عملے کی مسلسل تربیت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج معالجہ بچوں کو غیر ضروری خطرات سے بچاتا ہے۔ فاطمہ میموریل ہسپتال ٹیکنالوجی اور تربیت کے ذریعے بچوں کی صحت و سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں