فاطمہ میموریل ہسپتال کے زیراہتمام فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں پہلی بین الاقوامی انٹیگریٹڈ ہیلتھ سائنسز اینڈ ریسرچ کانفرنس، جنرل عتیق الرحمٰن آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرینِ صحت، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس کا افتتاح پرنسپل اسکول آف ہیلتھ سائنسز (نور فاطمہ میموریل سسٹم) پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس نے کیا، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرپرسن نور فاطمہ میموریل سسٹم، محترمہ شاہیمہ رحمان اور پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد مختلف سائنٹیفک سیشنز، پوسٹر اوریکل پریزنٹیشنز اور ایکسپرٹ لیکچرز منعقد ہوئے، جن میں میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ریسرچ کے ماہرین نے اپنی تحقیقات پیش کیں۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر عابد اشعر، پرنسپل فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری نے اختتامی کلمات ادا کیے اور مہمانانِ گرامی میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
یہ کانفرنس فاطمہ میموریل سسٹم کے اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان میں طبّی تعلیم و تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کر کے مریضوں کی بہتر نگہداشت اور ہیلتھ کیئر کے معیار کو مزید بلند کیا جائے