103

قانونی ماہرین نے عمران خان کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو انتخابات کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نااہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ونگ نے جواب دیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے، عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں