89

لاہور مناواں لائنز، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ 24/7 لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح

لاہور مناواں لائنز، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ 24/7 لائسنسنگ سنٹر کا افتتاح
لاہور میں چوبیس گھنٹے سات دن شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے والا پہلا سنٹر قائم
ٹریفک قوانین پر پابندی کرانے سے سڑک پر حادثات کے واقعات میں واضح کمی آ سکے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
سمارٹ لائسنسنگ سنٹر میں فریش، انٹرنیشنل، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ، تجدید یا لائسنس کی تصدیق جیسی سہولیات میسر ہونگیں،منتظر مہدی

لاہور( میاں عصمت سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مناواں لائنز میں سی ٹی پی ایل سمارٹ7/ 24 لائسنسنگ سنٹرکا قیام شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا باعث بنے گا جہاں شہری ہفتے کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت خدمات حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا عمل مزید آسان بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہریوں کولائسنس سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ مکمل شفافیت کے ساتھ جار ی رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر پابندی شاہرات پر حادثات کے واقعات میں کمی لاکر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے لہذا ٹریفک اہلکار سڑکوں پر اپنے فرائض تندہی کے ساتھ ادا کریں اورٹریفک کی مستقل روانی کو یقینی بنا کر شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بزرگ اور خواتین شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سروسز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مناواں لائنز میں ٹریفک پولیس لاہور کے نئے سی ٹی پی ایل سمارٹ7 /24لائسنسنگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوبیس گھنٹے سات دن شہریوں کو بلا ناغہ لائسنس سے متعلقہ سہولیات فراہم کرنے والا پہلا سنٹر قائم ہوگیا جہاں لاہوریوں کو ہفتے کے ساتوں دن ڈرائیونگ لائسنس سروسز دستیاب ہونگی۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے آئی جی پنجاب کو سمارٹ لائسنسنگ سنٹر کی ورکنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ لائسنسنگ سنٹر میں فریش، انٹرنیشنل، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ، تجدید یا لائسنس کی تصدیق جیسی سہولیات میسر ہونگی جسے شہری کیومیٹک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مکمل شفاف انداز میں حاصل کرسکیں گے۔ سی ٹی او لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں اس وقت 22لرنرز بوتھ اور 6 ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر کام کر رہے ہیں جبکہ خواتین کیلئے لبرٹی میں الگ لائسنسنگ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مناواں ڈرائیونگ سنٹر میں آنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات اور عملہ کے رویے بارے استفسار کیا اورشہریوں کو پولیس سروسز کی باآسانی فراہمی میں ٹریفک پولیس کے کردار کو سراہا۔شہریوں نے جدید سہولیات کی فراہمی اور شفاف پراسس پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام میں سٹی ٹریفک پولیس لاہورکی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی ساماں کا ٹرک بھی روانہ کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی شرکت نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی ایس پی ایو، ڈی آئی جی وی آئی پی سکیورٹی اور سی ٹی او لاہور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں