لاہور ( اسیہ ملک سے ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کنال روڈ پر افسوسناک حادثے میں ایک کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ٹیمیں اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ حادثہ ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب پیش آیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں کار سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان کی شناخت 16سالہ حمزہ علی کے نام سے ہوئی ، دوسر ے نوجوان کی شناخت لیک سٹی کا رہائشی 18سالہ محمد علی اور تیسرے نوجوان کی شناخت 16سالہ مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔