وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے عالمی ہیرو ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباددی ہے اورنیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت،لگن اور عزم نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سربلند کیا ہے۔پوری قوم دعاگو ہے کہ فائنل میں بھی ارشد ندیم شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم جیسے جیسے ہیروز نئی نسل کے لیے حوصلے اور امید کی علامت ہیں۔
76