65

مشترکہ ترقی کیلئے علاقائی، اقتصادی روابط ضروری ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی کے لیے علاقائی اور اقتصادی روابط ضروری ہیں۔
بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو راہداری تجارت کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پُرعزم ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشتوں میں رابطے کی کمی علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم علاقائی پلیٹ فارم سمجھتا ہے، سب ممالک دیرینہ، تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اصل شنگھائی اسپرٹ میں موجود مشترکا ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، مشترکہ ترقی کا اصول علاقائی، اقتصادی روابط اور تعاون پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یوریشین کنیکٹیوٹی کا وژن اگلی سطح تک لے جانے کے لیے یہ اہم پلیٹ فارم ہو سکتا ہے، سمرقند اعلامیے نے خطے میں مؤثر راہداریوں اور قابل اعتماد سپلائی چینز کا مطالبہ کیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے، ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کے لیے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں