4

میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج میں ہونہار طالبات کی شاندار کارکردگی

میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج میں کی ہونہار طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے اپنے والدین، اساتذہ کا نام روشن کر دیا تفصیل کے مطابق وہاڑی ضلع کے مقامی صحافی ہاشم سلطان اور شفقت رمضان کی بھانجی زینب زہرا نے 1170 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ لاہور میں صحافی عصمت رمضان کی بیٹی روشانے گل نے 1068 نمبر حاصل کرکےلاہور بورڈ میں نمایاں کامیابی اپنے نام کی اس موقع پر طالبات زینب زہرا اور روشانے گل نے کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی انتھک محنت اور اپنی مسلسل لگن کا ثمر ہے۔ ہم اپنی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اپنے اساتذہ و والدین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی محنت اور دیانت داری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ ہم تمام طلبہ و طالبات کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ مستقل مزاجی، وقت کی پابندی اور محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں