3

وافی انرجی نے پاکستان کآ ایندھن ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے میں نئے ذخیرہ ٹینک کا افتتاح

پشاور- وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع اپنے تارو جبہ (Tarru Jabba) ٹرمینل پر 74 لاکھ لیٹر گنجائش کے نئے موٹر گیسولین ذخیرہ ٹینک کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کمپنی کی تازہ ترین سرمایہ کاری ہے، جو ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاکستان میں توانائی کی ضروریات میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر، یہ نیا ذخیرہ ٹینک صارفین کے لیے ایندھن کی فراہمی کو مزید مستحکم اور قابلِ اعتماد بنانے میں معاون ثابت ہوگا، خصوصاً ملک کے سیاحتی مقامات کو جانے والی اہم شاہراہوں پر۔ افتتاحی تقریب میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) سہیل احمد طارق کی قیادت میں اوگرا کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ وافی انرجی پاکستان کی انتظامیہ اور ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

وافی انرجی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا:”1947 سے ہماری کمپنی پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔ مجھے اپنی اُس ٹیم پر فخر ہے جس نے اس ذخیرہ ٹینک کی تعمیر مکمل کی اور اسے فعال کیا۔ پاکستان میں ایندھن کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہم ملک کے توانائی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایندھن کی قابلِ اعتماد فراہمی کا انحصار ذخیرہ کرنے کی گنجائش اور صارفین کے قریب موجود ذخیرہ سہولیات پر ہوتا ہے۔ یہ سرمایہ کاری نہ صرف صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان بھر میں ہمارے شیل نیٹ ورک کی مسلسل توسیع میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔”

نئے ذخیرہ ٹینک کی تعمیر ایک سال سے زائد عرصے میں مکمل کی گئی، جس کے دوران تین لاکھ ورک آورز (300,000 Work-hours) بغیر کسی حادثے کے مکمل کیے گئے۔ یہ سرمایہ کاری وافی انرجی پاکستان کے بڑھتے ہوئے شیل ریٹیل نیٹ ورک کو مزید مضبوط بناتی ہے، جو 2026 میں 32 نئے مقامات کے اضافے کے بعد اب ملک بھر میں 700 سے زائد مقامات تک پھیل چکا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کمپنی کے طویل مدتی عزم اور ملک کی مسلسل ترقی میں معاونت کے عزم کا ایک اور عملی مظہر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں