ناصر ادیب کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 23 نومبر کومنعقد کی جائے گی – پیرسیدسہیل بخاری
فلم، ٹی وی، سٹیج کے فنکار، تخلیق کار ناصر ادیب کی فنی خدمات پر روشنی ڈالیں گے-ایشین کلچرل ایسوسی ایشن
لاہور( نمائندہ سدید) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اعترافِ فن اور اعترافِ خدمت کے سلسلے کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے – اس بات کا اعلان سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایوارڈز کمیٹی پیرسیدسہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رح لاہور نے کیا ہے – “اعترافِ فن” کی پہلی تقریب پرائڈ آف پرفارمنس حکومت پاکستان وحشی جٹ سے لیجنڈ آف مولا جٹ کے مصنف ناصر ادیب کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 23،نومبر 2022ء کو الحمراء ہال 1،شاہراہ قائداعظم لاہور میں شام 6،بجے منعقد کی جارہی ہے – جس میں فلم، ٹی وی، سٹیج کے فنکار، تخلیق کار اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات ناصر ادیب کی فنی خدمات پر روشنی ڈالیں گے – وحشی جٹ سے لیجنڈ آف مولا جٹ کی “شو ریل” تقریب کا اہم حصہ ہو گی – نامور اداکار اور ماڈلز ناصر ادیب کی تخلیق کردہ فلموں کے نغمات پر پرفارم کریں گے – پیرسیدسہیل بخاری نے بتایا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان قبل ازیں لیونگ لیجنڈ مصنف وہدایت کار سید نور ،اداکار افضال احمد، سنگیتا بیگم، فلمساز و ہدایتکار اسلم ڈار، نغمہ نگار خواجہ پرویز، مصنف وہدایت کار ریاض شاہد، فلمساز و تقسیم کار میاں فرزند علی، لیجنڈ اداکار نعیم ہاشمی، لیجنڈری قوال امجد فرید صابری اور لیونگ لیجنڈ جرنلسٹ خاور نعیم ہاشمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعترافِ فن اور اعترافِ خدمت کی تقریبات یکے بعد دیگرے منعقد کر چکے ہیں –
93