110

نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان، ن لیگ پنجاب کو استقبال کی ہدایت

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں اپنے وکلاء اور پاکستان میں موجود قانونی ٹیم سے مشاورت تیز کر دی ہے، وکلاء اسحاق ڈار کی طرز پر نواز شریف کا کیس تیار کریں گے۔
وکلاء کی جانب سے نواز شریف کی تقاریر نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے تناظر میں نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب تنظیم کو نواز شریف کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت دے دی، قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب نے تمام ذیلی تنظیموں کو نواز شریف کے شانداد استقبال کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی بھی متوقع ہے، لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کی صورت میں مریم نواز لندن جائیں گی، بعدازاں مریم نواز اور پارٹی کے دیگر اہم رہنما نواز شریف کی ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں