196

وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے واشنگٹن روانہ

لاہور( ٹیوٹر پاکستان ) وائس چیئرپرسن، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور چیئر، ایل آئی ایس، ویمن لیڈرفار سوشل پروٹیکشن ، جہاں آراء منظور وٹو، پاکستان کی نمائندگی کے لیے دو روزہ گلوبل فورم کولیشنز فار ریفارمز میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی، امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔ فورم 16 اور 17 ستمبر 2025 کو ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرز، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی میزبانی ورلڈ بینک کر رہا ہے ۔ اس فورم میں دنیا بھر سے پالیسی ساز، حکومتی نمائندے، ماہرینِ سماجی تحفظ، علمی ادارے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔ فورم کا مقصد سماجی تحفظ کے شعبہ میں اصلاحاتی عمل میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا، اجتماعی تعاون کو فروغ دینا اور پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے نئے طریقہ کار اور تجربات کا تبادلہ ہے۔
18 ستمبر 2025 کو ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ پاکستانی وفد کی ایک اہم ملاقات ہو گی، جس کی قیادت
جہاں آراء منظور وٹو کریں گی۔ اس موقع پر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن کے موضوع پر پریزنٹیشن دی جائے گی، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل، ان کے اثرات اور ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن سے جڑے چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مزید برآں، ان چیلنجز کے حل اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ عملی اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔
فورم میں حاضرین کو یہ موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ مختلف ڈلیوری لیبز، پینل ڈسکشنز اور ماہرین کے ساتھ نشستوں میں شامل ہو کر قیادت، باہمی تعاون اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن جیسے اہم موضوعات پر سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے عملی تجربات دوسروں تک منتقل کرسکیں اور اصلاحات کے پیچیدہ عمل میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے مزید کہا کہ گلوبل فورم آن کولیشنز فار ریفارمز میں ایل آئی ایس ویمن لیڈرز فار سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک کو اجاگر کیا جائے گا، جسے جی آئی زیڈ، ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ نیٹ ورک ایک منفرد عالمی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد سماجی تحفظ کے شعبے میں خواتین کی قیادت کو مضبوط بنانا، انہیں عالمی سطح پر جوڑنا اور ان کی آواز کو پالیسی سازی کے عمل میں مؤثر انداز میں شامل کرنا ہے۔ پاکستان کو اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ نیٹ ورک پاکستان کی سربراہی میں کام کرے گا۔ اس دوران پاکستان نیٹ ورک کے ایجنڈے کی قیادت کرے گا، موضوعاتی اجلاس منعقد کرے گا اور خواتین رہنماؤں کے کردار کو خطے اور دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔
روانگی سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے کہا کہ عالمی فورم پر چیئر ایل آئی ایس کے طور پر پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایل آئی ایس ویمن لیڈرز فار سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک کی قیادت پاکستان کے سپرد ہونا ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔
مزید برآں، گلوبل فورم کے دوران جہاں آراء منظور وٹو پی ایس پی اے کے نمایاں اقدام بین الصوبائی فورم برائے سماجی تحفظ کو بھی بطور کامیاب ماڈل عالمی سطح پربھی پیش کریں گی۔ یہ ماڈل صوبوں کے درمیان ہم آہنگی، پالیسی سازی میں اشتراک اور اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جسے اب ایک بہترین عملی مثال کے طور پر واشنگٹن ڈی سی میں گلوبل فورم میں بھی پیش کیا جائے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں