امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی ملکیتی عمارت کے باہر لگا نوٹس غائب ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے لوکل گورنمنٹ کی طرف سے عمارت کے باہر نوٹس لگایا گیا تھا۔نوٹس میں عمارت کی درجہ بندی کم کر دی گئی تھی۔نوٹس کے مطابق عمارت بلڈنگ کوڈ کی کلاس 4 میں شامل کر دی گئی تھی،نوٹس میں عمارت خالی اور مخدوش حالت میں قرار دی گئی تھی۔نوٹس میں نوٹس اتارنے پر جرمانے کا بھی لکھا تھا۔نوٹس غائب ہونے سے متعلق سفارت خانے کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
65