87

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کا آغاز کیا اور تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز کے درمیان 175 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد پہلی وکٹ 19.1 اوورز میں گری جب ڈیوڈ وارنر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 23.2 اوورز میں 200 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 67 گیندوں پر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے میچ میں 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

دونوں اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کرنے اور آؤٹ ہونے کے بعد دیگر بیٹرز تسلسل قائم نہ رکھ سکے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 29.4 اوورز میں 228 رنز پر گری جبکہ چوتھی وکٹ 36.3 اوورز میں 264 رنز پر گری۔

اسٹیو اسمتھ 18 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالہ کے ہماچل پردیش اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ نے 4 اور آسٹریلیا نے 3 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں