183

وزیراعلی مریم نوازشریف کا انتظامی افسران کو فوری اقدامات کرنے اورراولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچنے حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی اور دیگر شہرو ں میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس لے لیاہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے انتظامی افسران کو فوری اقدامات کا ہدایت حکم دیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں واسا افسران کو خود فیلڈ میں پہنچنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہروں میں ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں