103

ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں 50 اور 20 روپے کی کمی

کوئٹہ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں فی کلو 50 اور 20 روپے کی کمی کر دی گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کی کمی کے بعد 100روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد پیاز کی فی کلو قیمت 80 سے کم ہو کر 60 روپے ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آلو اور بھنڈی کی فی کلو قیمتیں برقرار ہیں۔
مارکیٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مارکیٹ میں آلو 50 سے 60 روپے جبکہ بھنڈی 160 سے 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں