47

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کی خاتون ترجمان کا ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کی خاتون ترجمان نے اپنے ہی محکمے کے ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا، ڈی جی پی ایچ اے نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کو بھی درخواست دیں گی۔

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کی خاتون ترجمان نے الزام لگایا کہ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر انہیں ایک ماہ سے جنسی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ حیلے بہانوں سے انہیں اپنے کمرے میں بلا کر چائے پلاتے اور کپڑوں کی تعریف کرتے ہیں، انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو درخواست دے دی ہے جبکہ وہ پولیس کو بھی درخواست دیں گی۔

اُدھر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 48 گھنٹے میں رپورٹ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں