واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین بلوچ نے کرغزستان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، ساتھ ہی انہوں ںے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ”ایلیٹ پرو کارڈ“ بھی جیتا اور مسٹر ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے 90 کلو گرام کیٹیگری میں یہ میڈل جیتا۔ چمپیئن شپ میں پاکستان سے 10 باڈی بلڈرز 14 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کر رہے تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور ان کی فاؤنڈیشن نے فدا حسین بلوچ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
جونیئر کیٹیگری میں جونیئر پاکستان گل نوازنے سلور میڈل جیتا جبکہ فیصل خان نے برانز میڈل حاصل کیا۔
88