105

پاکستانی کرکٹرز کی بچوں کے لیے منعقد کوچنگ کلینک میں شرکت

پاکستانی کرکٹرز نے پرتھ میں بچوں کے لیے منعقد کیے گئے کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔
کوچنگ کلینک میں عثمان قادر، شاہنواز دہانی، شان مسعود، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور بابر اعظم نے شرکت کی۔
قومی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور انہیں ٹپس دیں۔
کرکٹ کوچنگ کلینک آئی سی سی کے کرکٹ فار گڈ پروگرام کا حصہ ہے۔
پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو پرتھ میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں