109

پاکستان کو قرض کے معاملے پر بلوم برگ کا آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ

پاکستان کو قرض کے معاملے پر بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترجمان سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں، پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔
اس موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں