75

پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کی استدعا نامنظور

لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پولیس کے آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کی استدعا منظور نہیں کی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بیٹے راسخ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے درخواست پر پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
لاہور ہائی کورٹ درخواست پر مزید سماعت 8 مئی کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں