66

پشاور میں رواں سال قتل کے 379 اور اقدام قتل کے 571 واقعات ہوئے، سی سی پی او

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور اعجاز خان نے کہا ہے کہ ایف آئی آرز درج کرنےکیلئے شفاف رجسٹریشن پالیسی شروع کی ہے۔ رواں سال قتل کے 379 اور اقدام قتل کے 571 واقعات ہوئے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اغوا کے 27 اور زیادتی کے 44 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس پر 38 حملے اور بچوں پر جنسی تشدد کے 28 واقعات ہوئے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں تشدد اور قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ غیرت کے نام پر قتل کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈکیتی میں ملوث گینگز کے 325 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 175 مسروقہ موٹرسائیکلز اور 57 گاڑیاں مالکان کے حوالے کردیں۔ جبکہ رواں سال دہشتگردی کے متعدد واقعات کو ناکام بنایا، 3 خودکش جیکٹس اور 23 دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنائے گئے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ مختلف حملوں میں6 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے۔ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 8 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ بھتہ خوری میں ملوث 62 ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 6405 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں