پنجاب حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کر لی ،
محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر امن و امان کے قیام کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج اور رینجرز کو طلب کیا ہے –
طلبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور ڈی پی اوز کی درخواست پر کی گئی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق جلوسوں کے راستوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رکھی جائے گی جس کیلئے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن ارسال کر دی گئی ہے ۔
85