59

پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد کھل گئے

تین دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری اسکول کھل گئے۔
سرکاری اسکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب بھر کے اسکول 2 دن کے لیے بند کیے گئے تھے۔
پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے اسکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ اسکولز بند رہتے ہیں۔
پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔
دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں