پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے: کاشف مرزا
بھارت غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا: کاشف مرزا
لاہور( نمایندہ سدید)یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہےبھارت نے آج سے 75 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا- 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔
کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کیلیے مشعل راہ ہیں، کشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیںنگے۔پاکستان اور لاکھوں کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کشمیر سے منسوب کرتے ہیں جسکا مقصد بھارت کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کے کچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے کی مذمت کرنا ہے۔یہ کشمیریوں کی ان لاتعداد قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا بھی دن ہے جو انہوں نے بھارت کے غیر انسانی تسلط کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے دیں۔بھارت کے ناجائز قبضے کا مقصد کشمیری عوام کی اپنے مستقبل کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کی جائز امنگوں کو دباناہے۔ بھارتی قابض افواج کی 7 دہائیوں کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا عزم مضبوط ہے۔ہم کشمیری باشندوں، عورتوں اور بچوں کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری دنیا کے تمام آزادی پسند لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
112