125

پیٹرول 12.63 ، ڈیزل 12.13 اور مٹی کا تیل 10.19 روپے سستا

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے پٹرول12.63روپے، ڈیزل12.13 اور مٹی کا تیل10.19روپے فی لٹر سستا کر کے قوم کو تحفہ دیا ہے ،جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی .
گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور تفصیلی مشورہ کے بعد پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کرکے نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 13 پیسے فی لٹرکمی کے بعدنئی قیمت 235 روپے 30پیسے فی لٹر جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10روپے 78پیسےفی لٹرکمی کر کے نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لٹرمقرر کردی گئی ہے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں