113

ڈالر کی ایکسپورٹ کیلئے اسٹیٹ بینک سے پیشگی منظوری لازمی قرار

امریکی ڈالر کی ایکسپورٹ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پیشگی منظوری لازمی قرار-
امریکی کرنسی ایکسپورٹ کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کو اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت لینا ہو گی ،اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکس چینج کمپنیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسچینج پالیسی ڈہارٹمنٹ سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے، پیشگی منظوری کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوگا-
اسٹیٹ بینک نے 10 اگست 2022 کو ایکسچینج کمپنیوں کو امریکی ڈالر کی کنسائنمنٹ کی بنیاد پر کارگو یا سیکورٹی کمپنیوں کے ذریعے ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں