370

ڈاکٹر صغرا صدف بہت عمدہ لکھاری, شاعرہ, کالم نگار, کمال منتظم اور نہایت پرخلوص انسان شخصیت رکھتی ہیں- محبوب ظفر

گزشتہ روزشاعر و مصنف محبوب ظفر کے اعزاز میں افوش کلب لاہور میں شاندار اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کی گیا جس میں جناب مجیب الرحمان شامی, جناب شعیب بن عزیز, جناب خالد شریف, جناب حسین مجروح, محترمہ رخشندہ نوید, ڈاکٹر جواز جعفری, محترمہ صوفیہ بیدار, جناب عتیق انور راجہ اور ڈاکٹر صغرا صدف(میزبان) شریکِ محفل تھے- محفل کے اختتام پر جناب محبوب ظفر نے اپنے اپنے دعائیاں کلمات میں کہا کہ ڈاکٹر صغرا صدف بہت عمدہ لکھاری, شاعرہ, کالم نگار, کمال منتظم اور نہایت پرخلوص, شائستہ, وضعدار, انسان دوست شخصیت اور بہت اچھی دوست ہیں۔ لاہور قیام کے آخری دن بہت مختصر نوٹس پر میرے اعزاز میں انہوں نے افوش کلب لاہور میں شاندار اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں وہ سبھی دوست شریک تھے جن سے مل کر ہمیشہ توانائی میسر آتی اور محبتوں کا احساس اور فزوں ہوتا ہے۔ڈاکٹر صغرا صدف سلامت رہیے۔ آپ کے سبب ان پیارے دوستوں سے ملاقات اور بھرپور گفتگو سے اک اور روشن و دل آویز دن میسر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں