249

ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

: ساتویں بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج نمائش — ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 — تین روزہ جدت، نیٹ ورکنگ اور کاروباری اشتراک کے بعد ایکسپو سینٹر لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اس نمائش میں 100 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا جبکہ ہزاروں تجارتی وزیٹرز نے ایونٹ میں شرکت کی۔نمائش میں جدید ڈیجیٹل پرنٹرز، ڈسپلے اسکرینز، لیزر کٹنگ مشینیں، اسپیشل انکس اور اسمارٹ سائن ایج سسٹمز سمیت دنیا بھر سے جدید ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔لائیو ڈیمانسٹریشنز اور پراڈکٹ لانچز کے ذریعے یہ ایونٹ مختلف شعبوں میں نئی جدت لانے اور جدید سلوشنز اپنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او، جناب سلیم خان تنولی نے کہا: “ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان کا کامیاب انعقاد نہ صرف ٹیکنالوجی اور صنعت کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ اس نے پاکستان کو خطے میں ایک ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج حب کے طور پر اجاگر کیا۔ یہ نمائش ملک میں جدیداور پائیدار پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو اپنانے کی راہ ہموار کرتی ہے، جو مستقبل میں صنعت کے لیے ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرےگی۔”

اس تین روزہ جاری نمائش نےکاروباری اداروں کے لیے نئے معاہدوں اور مقامی مینوفیکچرنگ میں تعاون کے دروازے کھولے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری کے فروغ کی نئی راہیں متعین ہوئیں۔

مستقبل میں یہ نمائش پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں