52

کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

کراچی کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شارع فیصل کی دونوں اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔
شارعِ فیصل کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے، جبکہ سڑک کے مختلف مقامات پر مظاہرین کے پھینکے گئے پتھر اب تک پڑے ہوئے ہیں۔
کے ایم سی کا عملہ شارعِ فیصل پر صفائی کے کاموں میں مصروف ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا تھا اور پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو جلا دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
آج میٹرک بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
کیمرج بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد نجی اسکولز انتظامیہ نے آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں