92

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ

گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام ہے۔

آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا: کیپٹن (ر) صفدر
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں