95

گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی بائیو میٹرک تصدیق3 ماہ کیلئے معطل

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے بائیو میٹرک میں تبدیلی میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے صوبہ بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق3 ماہ کیلئے معطل کر دی۔
پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے حوالے سے پیچیدگیوں کی وجہ سے سسٹم ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
اس سال اپریل میں پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم کو مکمل طور پر پرانی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بائیو میٹرک رجسٹریشن سسٹم سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ تاہم، پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے رجسٹریشن میں تاخیر ہوئی۔
مجموعی طور پر 177,000 رجسٹریشن ہونے کی توقع ہے جس سے محکمہ کے لیے 15 ارب روپے حاصل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں