میلسی کے علاقہ موضع شمن کی بستی ریاض آباد میں خونخوار آوارہ کتوں نے ماں کی گود اجاڑ دی، دس سے زائد کتوں نے سات سالہ بچے پر حملہ کردیا اور خونخوار کتوں کے حملہ سے معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
میلسی کی نواحی بستی ریاض آباد کا رہائشی طیب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کردیا خونخوار کتے بچے کو گھسیٹ کر فصلوں میں لے گئے آوارہ کتے بچے کے جسم کا سارا گوشت کھا گئے-
بچے کی نعش دیکھ کر والدین کی حالت غیر ہوگئی ،بچے کی نعش والدین کے حوالے کردی گئی ہے اور بچے کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
95