اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الباعث ہے ۔ الباعث کا معنی ہے کہ موت کے بعد زندگی عطا کرنے والا ۔
احیائے قلب اور حصول علم کے لئے یا باعث کا وظیفہ انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا باعث کا ورد کرنے کے بیشمار فوائد و تاثیرات ہیں ۔
یا باعث کے وظیفہ کی برکت سے مردہ دل زندہ ہو جاتے ہیں اور اللہ رب العزت کے انوار و تجلیات کا نزول ممکن ہوتا ہے۔ اللہ رب العالمین اس وظیفہ کا معمول اپنانے والے کو لوگوں کے لئے ہادی اور رہبر بنا دیتا ہے۔ اور پھر ورد کرنے والا لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر نور حق کی طرف لے آتا ہے ۔ اگر کوئی شخص سوتے وقت اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو ایک( 101) مرتبہ اس کا ورد کرے تو اللہ رب العزت علم و حکمت کے انوار سے اس کا قلب روشن کر دیتا ہے۔
یا باعث کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد ایک سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔ یا باعث کے وظیفہ کو حسب توفیق اور حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جتنا عرصہ آپ چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔
77