112

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی10رکنی ٹیم سیلاب زدگان کی مدد کیلئے لاڑکانہ روانہ

سندھ کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی دس رکنی ٹیم ز لاڑکانہ روانہ ہوگئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ٹیم کو روانہ کیا۔
یو ایچ ایس کی میڈیکل ٹیم 5 ڈاکٹروں اور 5 نرسوں اور پیڑامیڈیکس پر مشتمل ہے۔ میڈیکل ٹیم سندھ حکومت کی خصوصی درخواست پر لاڑکانہ بھیجی گئی ہے۔ ٹیم ڈی ایچ کیو لاڑکانہ اور اردگرد کے علاقوں میں سیلاب زدگان کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کریگی۔
سیلاب زدگان کیلئے ضروری ادویات بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ یو ایچ ایس بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منصور غنی میڈیکل ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر حسن زاہد، ڈاکٹر حمزہ آصف، ڈاکٹر متین قیوم، نورالحق، حبیب اللہ، آکاش، اسد اللہ اور عثمان علی شمس ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں