276

سارہ علی خان اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہیں گی

بالی ووڈ نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل سارہ نے انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹ کی تھیں جن سے ان کے مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے تھے کہ شاید سارہ اپنے الگ اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں سارہ کو اپنا سامان سیمٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ نئی شروعات کرنے جارہی ہیں۔
سارہ کی اس پوسٹ کے بعد سےہی میڈیا میں ان کا اپنی والدہ کے گھر سے الگ اپنے اپارٹمنٹ میں رہنے کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم اداکارہ نےان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

سارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ایڈ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویریں تھیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’ فی الحال اپنی والدہ سے الگ رہنے کا کوئی خیال نہیں،ہاں انہیںایسی خبروں سے تنگ کر کے مزہ ضرور آتا ہےـ‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں