پاک بھارت جاری کشیدگی کے باعث لاہور ایئرپورٹ 4 مارچ تک بند رہے گا، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان اوربھارت میں جاری کشیدگی کےباعث لاہورایئر پورٹ کو 4 مارچ صبح 8بجے تک بند رکھا جائے گا، جبکہ سیالکوٹ، ملتان، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹ بھی 4مارچ تک بند رہیں گے۔سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوگئے تو ایئرپورٹ 4 مارچ سے پہلے بھی کھولے جاسکتے ہیں ۔