494

بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن کو ایک اورموقع دیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

( ٹیوٹر نیوز) بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن کو ایک اورموقع دیاہے-
وزیراعظم عمران خان کا خیر سگالی کایہ اقدام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی طرف سے بھارتی حکومت اور عوام کوخیرسگالی کاپیغام دیاہے۔
امن کیلئے بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔
پاکستان نے بھارتی جنگی جنون اورجارحیت کے باوجود ہمیشہ امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔
پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو دنیا میں سراہا گیاہے۔
عالمی برداری پائلٹ کی رہائی کاخیرمقدم کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے امن کی طرف ایک اور قدم بڑھا کر حقیقی لیڈرہونے کا ثبوت دیاہے۔
بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
امید ہے کہ جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں