337

جنوبی کوریا ، پاکستانی لیبر کوٹہ میں چالیس فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کےلیبر کوٹہ میں موجودہ سال چالیس فیصد اضافے میں سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی اور کمیونٹی ویلفیر اتاشی شفیق حیدر کی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدثر چیمہ نے کہا کہ ماضی مِں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا سفیر پاکستان کی کوششوں سے موجودہ سال اضافہ ہوا ہے اس اضافے بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے۔ مدثر چیمہ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں قانونی روزگار کے حصول سے پاکستان کے امیج میں بھی بہتری آئے گی جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد بڑھنے سے جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتر پیدا ہوگی ۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور جتنا اچھا یہ پاکستانی جنوبی کوریا میں کام کریں گے۔

قانون کی پاسداری کریں گے اتنا پی پاکستان کا اس ملک میں نام روشن ہوگا ،سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی خدمات بھی قابل قدر ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

خاص طور پر پاکستان کی امیج بلڈنگ کے لیے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹینم کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر کمیونٹی ویلفیر اتاشی شفیق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا کے لیے لیبر کوٹے میں اضافے کیے لیے کئی سالوں سے کوششین کررہے تھے جنوبی کوریا کی حکومنت کے شکر گزار ہیں جنھوں نے سفیر پاکستان کی کوششوں کو آنر کیا اور ہمارے لیے لیبر کوٹے مین اضاف کیا اور ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ ہر سال پاکستان کے لیے لیبر کوٹے میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں