312

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔

( حباعلی سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔
خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے، مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً50 فیصد ہیں ۔
پاکستانی خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔
خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔
ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت اور معاشرے کی اولین ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔
تحریک انصاف کی حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطرحق احسن ادا کرے گی۔عثمان بزدار
خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع دیں گے اورانہیں بااختیار بنائیں گے۔
پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بسنے والی خواتین کو معاشرتی اور معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔
نئے پاکستان میں ہر عورت کو عزت ، ترقی اور تحفظ دیں گے۔
عورت کی تعلیم اور صحت کیلئے اختراعی منصوبے لائیں گے۔
خواتین کے کالجز اور ماں بچے کیلئے نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔
ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولت میسر ہوگی۔
ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے خواتین کے عملی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستانی خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیت اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نام کمایا ہے۔ا
نئے پاکستان میں خواتین کوبااختیار بنانے ا کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔
آج خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں