پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن سے 65 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی، جبکہ دوسی بس کے ذریعے 12 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔
واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے بعد تمام مسافر سمجھوتہ ایکسپریش کے ذریعے بھارت جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بسیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس 65 جبکہ دوستی بس 12 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس آج معمول کے مطابق صبح 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔650 مسافروں کی گنجائش رکھنے والی ٹرین میں صرف 65 مسافر سوار تھے، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے کسٹم کلیئرنس اور امیگریشن کے بعد ٹرین بھارت روانہ ہو جائے گی۔
دوستی بس روزانہ لاہور سے دہلی کے لیے روانہ ہوتی ہے، آج بھارت جانے والی 45 نشستوں کی دوستی بس میں صرف 12 مسافر سوار تھے۔