وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار کا حکم ۔
موٹرویز اور ہائی ویز پر قائم ہوٹلز اورریسٹورنٹس پر کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ ہو گی ۔
مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اورریسٹورنٹس کے کھانے کے معیار کو چیک کیا جائے گا۔
مسافروں اور سیاحوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم۔
غیر معیاری کھانے فروخت کرنے وا لے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
ملاوٹ مافیا کے خلاف جاری مہم میں کوئی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔
دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے پاسچائزیشن قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
پاسچائزیشن کا قانون چھوٹے مویشی پال فارمر کیلئے دودھ کے اچھے نرخ کی صورت میں خوشحالی لے کر آئے گا۔
صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنا کر ہسپتالوں میں رش کم کیا جا سکتاہے ۔
عوام کے مفاد کے سامنے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ۔
نئے پاکستان میں ملاوٹ کی کوئی جگہ نہیں ۔
ملاوٹ کے سدباب اور فوڈ سیفٹی کے امور کے حوالے سے دیگر صوبوں کو بھی مکمل معاونت فراہم کی جائے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی میں قانونی اور انتظامی اصلاحات لاکر ادارے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ہدایات ۔
گزشتہ 6ماہ میں سوا لاکھ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ اور 3ہزار سے زائد کو سیل کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
288