370

کراچی: مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کراچی کے علاقے شارع فیصل، نرسری پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ سے اُن کا گارڈ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ وہ خود محفوظ ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق نرسری پر گاڑی پر فائرنگ میں مفتی تقی عثمانی کا پولیس گارڈ جاں بحق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں15 منٹ کے وفقے سے فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ملزمان نے 15 سے زائد گولیاں چلائی ہیں۔

گاڑی پر فائرنگ کے دونوں واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے جو کہ دہشت گردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں