تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ (حقیقی آزادی مارچ ) وفاقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کے پیش نظر وفاقی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ہسپتالوں میں طبی عملے سمیت تمام اسٹاف کو مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام شعبوں کے سربراہوں کو بھی اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
وفاقی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد موجودہ صورت حال کے لیے ڈاکٹر نوید کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔
93